ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ کاپرائمری سکول بٹیاں راجوال کا دورہ

راجووال(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ کا کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام فیز ٹو کے تحت بوائز پرائمری سکول بٹیاں راجوال کا دورہ سکول میں پودے لگائے اور کرونا ایس او پی پیز کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بٹیاں راجوال میں چوہدری اندریاس بھٹی ڈی ای او ایلمنٹری اوکاڑہ نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت سکول میں پودے لگائے اس موقع پر انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے تعلیمی ویژن کے تحت جانشانی اور ذمہ داری سے ضلع بھر میں پودے لگائے جا رہے ہیں

سکول میں بچوں کی نگہداشت دیکھ بھال کیلئے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے پورے ضلع میں ایلمنٹری ونگ میں اچانک وزٹ کررہا ہوںاساتذہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی راہنما چوہدری اعجاز ناصر اور ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن دیپالپور مجاہد حنیف علوی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں