شائستہ لودھی

ڈرامہ سیریل ” پردیس ” میں ینگ تو اولڈکا کردارنبھا کر بڑالطف آ رہا ہے ‘ شائستہ لودھی

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” پردیس ” میں ینگ تو اولڈکا کردارنبھا کر بڑالطف آ رہا ہے اور یہ بڑا خوشگوار تجربہ ہے ، مجھے توقع نہیں تھی کہ ڈرامہ سیریل ”پردیس ”اس قدر کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ مذکورہ ڈرامے کا اسکرپٹ سننے کے بعد اس میں کام کرنے کی حامی بھری اور میرا کردار اس قدرمشکل تھا جس کونبھانامیرے لئے چیلنج تھا.

لیکن خدا کی ذات کے فضل اور سینئرز کی رہنمائی سے میں اس کردار کو نبھانے میں کامیاب رہی ۔انہوںنے کہا کہ سرمدکھوشت اوربشریٰ انصاری نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی جس پر میں ان کی مشکور ہوں۔انہوںنے کہا کہ مستقبل میں بھی اچھے اسکرپٹ ملے تو میں کام کرتی رہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں