طاہر رضا بخاری

ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف طاہر رضا بخاری کا مرکزی جامع مسجد مین بازاربھلوال کا دورہ

بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن) ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری کا مرکزی جامع مسجد مین

بازاربھلوال کا دورہ اس موقع پر نمازیوں ،تاجروں نے مسائل سے آگاہ کیا مسجد کے مسائل کو جلد حل کرنے

کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق ڈائریکٹرجنرل محکمہ اوقاف پنجاب طاہررضا بخاری نے مرکزی جامع مسجد

بھلوال کا دورہ کیا اس موقع پر زونل خطیب قاری وقارعثمانی ،قاری افتخاراحمد،حاجی عبدالوحید،رانا محمداسلم،

ندیم ساجدکمبوہ ،محمدناصرخان لودھی بھی موجود تھے اس موقع پر نمازیوں اورتاجروں نے ڈائریکٹرجنرل

طاہررضابخاری کو بتایا کہ مرکزی جامع مسجد بھلوال میں خطیب اورنائب خطیب کی سیٹ خالی پڑی ہے .

اسے جلد پر± کیا جائے ،جامع مسجد کے صحن کا فرش جوکہ بوسیدہ ہوچکا ہے اسے بھی نئے سرے

سے تعمیرکروایا جائے اس موقع پر نمازیوں اورتاجروں نے کہا کہ مسجد کے وضو خانوں کو بھی کھولنے

کی اجازت دی جائے کیونکہ دکانداروں کو وضو کیلئے اپنے گھروں میں جانا پڑتا ہے جس پر ڈائریکٹرجنرل

محکمہ اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری نے محکمہ اوقاف کے افسران سے ان تمام معاملات پر رپورٹ طلب

کرتے ہوئے نمازیوں اورتاجروں کو ان مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں