عالمی برادری

چین کے انسدادِ وبا کے اقدامات میں نرمی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، عالمی برادری

بیجنگ (عکس آن لائن)خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطا بق روسی فیڈرل کنزیومر رائٹس پروٹیکشن اینڈ پبلک ویلفیئر سپرویژن ایجنسی کی ڈائریکٹر اینا پوپووا نے کہا کہ روس کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے انسداد وبا کی پالیسی میں نرمی سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا، اور چین سے آنے والے مسافروں پر اضافی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

تھائی نیشنل نیوز ایجنسی نے 12 تاریخ کو تھائی لینڈ کی قومی متعدی امراض کمیٹی کے بیماریوں کے کنٹرول کے مرکز کے حوالے سے کہاکہ چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ انفیکشن میں اضافے کا باعث نہیں بنے گا۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے تین ماہ میں تقریباً تین لاکھ چینی سیاح تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔

کینیا کے میڈیا آل افریقہ کا خیال ہے کہ چین میں وبا کی مجموعی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، صرف چین سے آنے والے مسافروں کے داخلے کو محدود کرنے کی پالیسی امتیازی، غیر سائنسی اور سیاسی دباؤ کی ایک واضع شکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں