غیر ملکی سرمایہ کاری

چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 میں چین میں استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 102.28 ارب یوآن رہی ہے جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق صنعت کے لحاظ سے، سروس انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 82.3 ارب یوآن رہی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ہائی ٹیک انڈسٹری میں اضافے کا تناسب 26.1 فیصد رہا، جس میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 32 فیصد اور ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 24.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جغرافیائی لحاظ سے، ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک اور آسیان ممالک کی سرمایہ کاری میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 28.4فیصد اور 29.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں