چینی وزارت خارجہ

چین کا فلسطین کے مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان باہمی مفاہمتی معاہدے کا خیرمقدم

بیجنگ (عکس آن لائن)فلسطینی قومی آزادی تحریک (الفتح) اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) سمیت 14 فلسطینی سیاسی دھڑوں نے الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں باہمی مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ جمعہ کے روزچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران اس حوالے سے کہا کہ چین فلسطین کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

چین نے ہمیشہ فلسطین میں باہمی مفاہمتی عمل کی حمایت کی ہے اور اعتماد ظاہر کیا ہے کہ یہ فلسطین اتحاد کے فروغ اور فلسطین ۔ اسرائیل امن مذاکرات میں پیش رفت کے لئے سازگار ثابت ہوگا۔ چین قومی حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے حصول اور فلسطین اور اسرائیل کے مابین پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں