شی جن پھنگ

چین کا عالمی برادری کے ما بین تعاون کے نئے مواقعوں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ ( عکس آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ سے ورچوئل خطاب کیا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت ایک صدی میں ہونے والی تبدیلیاں تیز تر ہو رہی ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے۔ سروس ٹریڈ بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم حصہ ہے، اور سروس انڈسٹری عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طور پر فروغ دینے اور ممالک کے درمیان کھلے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خدمات میں کھلے پن کےذریعے مساوی ترقی کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی تعاون کے ذریعے روابط اور انضمام کو فروغ دیا جاسکے،

خدماتی جدت طرازی کے ساتھ ترقی کی رفتار کو فروغ دیا جاسکے، سروس شیئرنگ کے ساتھ ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جاسکے اور عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں