چین کا امریکہ

چین کا امریکہ کو جواب، چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا

چین (عکس آن لائن) چین کا امریکہ کو جواب، چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکہ کے ہوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کرنے کے بعد اب چین کی جانب سے بھی جواب دیا گیا ہے.

جس کے بعد اب چین کے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا اقدام قانونی اور امریکا کے بلاوجہ اقدامات

کا ضروری جواب ہے،امریکا اور چین کے درمیان حالیہ صورت حال وہ نہیں جس کے ہم خواہشمند ہیں،

امریکا کا الزام جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں، امریکی اقدام سے دوطرفہ سفارتی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں