وزارت خا رجہ

چین نے امریکہ کی جاری کردہ چا ئنا ملٹری پاور رپورٹ کو مسترد کر دیا، وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آں لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ” چائنا ملٹری پاور رپورٹ 2023″ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس امریکی رپورٹ میں بھی سابقہ رپورٹس کی طرح حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے

اور یہ تعصب سے بھری ہوئی ہے۔امریکہ کا “چین ایک خطرہ” کا نظریہ پھیلانے کا مقصد صرف اپنی فوجی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے بہانہ تلاش کرنا ہے۔

چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے۔چین نےہمیشہ اپنی جوہری قوت کو قومی سلامتی کی ضروریات کے مطابق کم سے کم سطح پر برقرار رکھا ہے اور اس کا جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں کسی بھی ملک کے ساتھ شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جمعہ کے روز تر جمان نے کہا کہ جب تک کوئی بھی ملک چین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتا، اسے چین کے جوہری ہتھیاروں سے خطرہ نہیں ہے۔

چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور تسلط پسندانہ منطق کو ترک کرے، چین کے سٹریٹجک ارادوں اور قومی دفاعی تعمیر کو حقیقی اور معقول انداز سے دیکھے، سال بہ سال ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹس کو شائع کرنے کا سلسلہ بند کرے اور دونوں ممالک اور افواج کے درمیان تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرے-

اپنا تبصرہ بھیجیں