چین

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 2914 تک پہنچ گئیں

بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2914 تک پہنچ گئی ہیں ۔ چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 42 افراد دم توڑ گئے جبکہ متعلقہ اداروں نے 202 مزید مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اس وبا کا شکار لوگوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اموات کورونا وائرس کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبہ ہوبی میں ہوئی ہیں۔

کمیشن کے مطابق تقریباً 46 ہزار 200 افراد اس وقت ہسپتالوں میں علاج معالجے کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ 44 ہزار 462 مریضوں کو روبصحت ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ چینی حکومت کے زیر انتظام شہروں ہانک کانگ میں 98 اور مکاؤ میں 10 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس اس وقت امریکہ ، برطانیہ سنگاپور، فرانس، روس، سپین اور بھارت سمیت دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں