چینی صدر

چین سوشلسٹ  نصب العین  کو فروغ دینے میں ویتنام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن)  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور  چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ سے  ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی  صدر دفتر میں  بات چیت کی۔منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سوشلسٹ  نصب العین  کو فروغ دینے میں ویتنام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چین ہمیشہ ویتنام کے ساتھ اپنے  تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے ، اور ویتنام کو اپنی ہمسائیگی کی سفارتکاری میں ترجیحی دیتا  ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ   مل کر چین اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی  اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی پوزیشن کا اعلان کرنے  کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک  چین ویتنام جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو گہرا کریں  اور  اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ طور پر تعمیر کرسکیں ۔

شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا  کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین ویتنام تعلقات زیادہ سیاسی باہمی اعتماد، زیادہ ٹھوس سیکیورٹی تعاون، گہرے باہمی فائدہ مند تعاون، رائے عامہ کی مضبوط بنیاد، مضبوط کثیر الجہتی تعاون اور اختلافات کے بہتر انتظام  کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں