فریم ورک

چین سال کے آخر تک کچھ افریقی ممالک کے بلا سود قرضوں کو معاف کرے گا، شی جن پنگ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت چین 2020ء کے آخر تک واجب الادا،

بلا سود سرکاری قرضوں کی شکل میں متعلقہ افریقی ممالک کو دیئے گئے قرضوں کو معاف کرے گا۔

چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے چین افریقہ تعاون و یکجہتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب کوروناکی وباء سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں کہا ہے کہ جو افریقی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور جنہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے ،

چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان کیلئے زیادہ سے زیادہ مدد کے حصول کے لئے کام کرے گا،

چین امید کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک اور مالیاتی ادارے افریقہ کے قرضوں کو معاف کرنے یا معطل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین افریقی کونٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر اور صنعتی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کیلئے افریقہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں