وزیر خزانہ

چین اور سعودیہ نے 13ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی،وزیر خزانہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی رول اوور کریگا، اس کے علاوہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے، چین 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کریگا۔اسحاق ڈار نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر اور مخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں