چین اور روس

چین اور تیونس کے درمیان گہری روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر 

بیجنگ (عکس آن لائن)   چین کے صدر شی جن پھنگ اور تیونس کے صدر کائس سعیدنے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور تیونس کے درمیان گہری روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 60 سال کے دوران بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ صحت مند اور مستحکم انداز میں فروغ پاتے رہے ہیں .

شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دسمبر 2022  میں منعقدہ  چین عرب سربراہ اجلاس کے دوران  صدر سعید سے ملاقات کی اور اہم اتفاق رائے کے ذریعے چین تیونس تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کی۔ وہ  چین تیونس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر  دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ  تعاون پر مبنی تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لئے  صدر سعید کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

صدر کائس سعید نے  کہا کہ تیونس اور چین کے درمیان طویل دوستی اور نتیجہ خیز تعاون موجود ہے۔ حالیہ برسوں میں فریقین نے مشترکہ اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور وسعت کو اہمیت دی ہے اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں قریبی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

تیونس   تمام شعبوں اور وسیع امکانات کی  حامل نئی قسم کی شراکت داری قائم کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو  تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو بلند تر سطح تک پہنچایا  جاسکے۔

 اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور تیونس کے وزیر اعظم احمد ہچانی نے بھی تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں