چین اور آسیان

چین اور آسیان ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے قریب تر ہو گئے

بیجنگ (عکس آن لائن) یکم فروری کو، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (RCEP) کے نافذ ہونے کے ایک مہینے بعد،چین کے صوبہ گوانگ شی کی پھنگ شیانگ ریلوے پورٹ پر 274 ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ مال بردار ٹرینیں موجود تھیں، جن میں کل 431000 ٹن برآمدی سامان اور 130000 ٹن درآمدی سامان موجود تھا۔

درآمداتی اور برآمداتی سامان کے حجم میں سال بہ سال62.3 فیصد کااضافہ ہوا ہے، جو نئے سال کے شاندار اقتصادی آغاز کو ظاہر کرتا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق
آر سی ای پی کے نفاذ کے بعد، علاقائی تجارت اور سرحد پار ای کامرس نے ٹیرف میں کمی سے منافع کا آغاز کیا ہے۔ الیکٹرانک پرزوں، روزمرہ کی ضروریات، بسکٹ، مشروبات اور دیگر سامان سے ٹرینیں ویتنام سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے چین کی نان نینگ انٹرنیشنل ریلوے پورٹ سے روانہ ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، آسیان ممالک سے زیادہ سے زیادہ تازہ پھل جیسے ڈورین اور ڈریگن فروٹ بھی ٹرینوں کے ذریعے چینی عوام کے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔ چین اور آسیان ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے قریب تر ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں