چینی وزیر خا رجہ

چین – امریکہ تعلقات کو چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔بد ھ کے روز
چھن گانگ نےکہا کہ اس سال کے آغاز سے، چین – امریکہ تعلقات کو نئی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داری واضح ہے. چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کو دیکھا ہے ۔

چھن گانگ نے چین کے بنیادی خدشات جیسے ” تائیوان” پر اپنے سنجیدہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اس کا احترام کر تے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنا چاہیے اور مسابقت کے نام پر چین کے اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانا بھی بند کرنا چاہئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں سربراہان مملکت کی بالی میں ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور امریکی فریق کے متعلقہ وعدوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر اختلافات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، اور باہمی تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کی کوشش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں