چینی 70روپے فی کلو

چینی 70روپے فی کلو سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ضلع بھر میں ریونیو ریکوری کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چینی 70روپے فی کلو سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں جبکہ ریٹ لسٹ بورڈ کو نمایاں جگہ آویژاں نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں جاری ریونیو ریکوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران و ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں چینی کی حکومتی نرخوں پر فروخت کی نگرانی خود کریں اور ضلع بھر میں چینی کی مصنوعی قلت کو پیدا نہ ہونے دیا جائے اگر کسی بھی تحصیل سے چینی کی قلت کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھرمیں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپورکردارادا کریں تاکہ عوام کوحکومت پنجاب کی جانب سے بہتر ریلیف مل سکے۔

ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشیاءخورونوش کی ریٹ لسٹ بورڈکو نمایا ں جگہ پر آویژاں نہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، چینی ،گھی ،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کو حکومتی نرخوں پر فروخت کیا جائے ناجائز منافع خوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو ہر صورت جلد از جلدپورا کیا جائے گا،ایف بی آر ریکوری کو یقینی بنایا جائے اور ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو بھی جلد از جلد ہر صورت یقینی بنایا جائےگا، کھیوٹ ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو دفتر میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں