خادم حسین

چینی کمپنیوں کی پاکستان میں مزید اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے چین کے پاکستان میں سفیر نونگ رونگ کی لاہور ملتان روڈ پر60ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹر ی کے دورہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہمسائیہ ممالک ہیںاور سی پیک کے بعد پاکستان تاریخ اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں مزید اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کار کیلئے تیار ہیں جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری دیکھی جائے گی اورچین کے تعاون سے قائم فیکٹری سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ شروع ہونے سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں