ممالک

چینی وزیر خا رجہ نے یورپی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ باہمی تفہیم کو بڑھانے پر تبا دلہ خیال

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے تر جمان وانگ وین بن نے کہا ہےکہ حال ہی میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران سربیا، فرانس، برطانیہ، پولینڈ، ہنگری، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں، معززین اور وزرائے خارجہ ،اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی سے الگ الگ ملاقات کی۔

تر جمان نے کہا کہ انہوں نےباہمی تفہیم کو بڑھانے ، ٹھوس تعاون کو فروع دینے اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنےکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یورپی یونین اسٹریٹجک خود مختاری پر قائم رہتے ہوئے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔

یورپی فریق نے چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی ، ایک چین اصول پر قائم رہنے کا اعادہ کیا اور متعلقہ شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں