وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے لاس کے ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ(عکس آن لائن)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے لاس کے وزیر خارجہ سلیوم ژے کھوما سیتھ سے بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔وانگ نے کہا کہ رواں سال کو چین لاس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور چین لاس دوستی کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ چین لاس کے ساتھ مل کر چین لاس تعلقات میں نئی تحریک پیدا کرنے اور چین لاس دوستی کے مشترکہ مقصد میں نئی شراکت کیلئے کام کرنے پر رضامند ہے۔وانگ نے کہا کہ چین وبائی مرض کیخلاف لڑائی میں لاس کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے اور ویکسین سمیت انسداد وبائی امراض معاونت فراہم کرنے کیلئے بھی آمادہ ہے۔سلیوم ژے نے کہا کہ لاس چین کے ساتھ ترقی پذیر تعلقات کو ایک ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے اور لاس چین دوستی میں مزید نفع بخش نتائج حاصل کرنے کے لئے لاس چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔دونوں فریقوں نے چین لاس دوستی کے سال کے موقع پر تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کو جلد از جلد لاگو کرنے سمیت متعلقہ امور پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں