نوول کروناوائرس

چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے28نئے کیسز کی تصدیق،چینی قومی صحت کمیشن

بیجنگ(عکس آن لائن) چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر بدھ کے روز نوول کروناوائرس کے 28نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 24مقامی سطح پر ترسیل اور4درآمدی ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے جمعرات کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے کیسز میں سے 21بیجنگ، 2صوبہ ہیبے اور ایک تھیان جِن میں سامنے آیاہے۔کمیشن کے مطابق بدھ کے روزاس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بدھ کے روز15افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ بیجنگ میں 3نئے مشتبہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں۔بدھ کے روز تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد83ہزار293تک پہنچ گئی جن میں سے 265مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جن میں سے 9کی حالت تشویشناک ہے۔

کمیشن نے کہاکہ مجموعی طور پر 78ہزار394افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بدھ کے روزتک مین لینڈ پر کل 1ہزار860درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن کیسز میں سے 1ہزار769کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے اور91تاحال ہسپتالوں میں ہیں، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کمیشن نے کہاکہ بدھ کے روز تک 7کیسز کے وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کمیشن کے مطابق 5ہزار220قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں جبکہ بدھ کے روز153افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

بدھ کے روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 8نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے 2بیرون ملک سے آئے ہیں، بغیر علامات والے کسی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجے میں شامل نہیں کیا گیا، بغیر علامات والے3کیسز کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 111کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 63بیرون ملک سے آئے ہیں۔بدھ کے روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آ ر) میں 4ہلاکتوں سمیت1ہزار120مصدقہ کیسز،مکا ایس اے آر میں 45مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت445مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ہانگ کانگ ایس اے آر میں 1ہزار71مریضوں، مکا ایس اے آر میں 45 جبکہ تائیوان میں 434مصدقہ کیسز کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں