چینی مین لینڈ

چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے 40نئے کیسز کی تصدیق

بیجنگ(عکس آن لائن) چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر سوموار کے روز نوول کروناوائرس کے 40نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 32مقامی سطح پر ترسیل جبکہ8درآمدی کیسز ہیں ۔

قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے کیسز میں سے 27بیجنگ، 4صوبہ ہیبے اور 1 صوبہ سیچھوآن میں سامنے آیاہے ۔کمیشن کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ سوموار کے روز7افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیاگیا۔سوموار کے روز تک مین لینڈ پر مجموعی کیسز کی تعداد83ہزار221تک پہنچ گئی جن میں سے 210مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 5شدید بیمار ہیں ۔کمیشن نے کہاکہ مجموعی طور پر 78ہزار377افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔سوموار کے آخر تک چینی مین لینڈ پر کل 1ہزار845درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

ان کیسز میں سے 1ہزار752کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے اور 93ہسپتالوں میں ہیں۔ درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔کمیشن نے کہاکہ سوموار کے روز 3نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مشتبہ کیسز کی تعداد4ہوگئی ۔کمیشن کے مطابق4ہزار340قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں ، سوموار کے روز 225افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا ۔کمیشن کے مطابق سوموار کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے6نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 2بیرون ملک سے آئے ہیں۔

بغیر علامات والے کسی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ بغیر علامات والے کل 8کیسز کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جن میں سے 1 درآمدی تھا ۔کمیشن نے کہاکہ بغیر علامات والے 110کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 63بیرون ملک سے آئے ہیں ۔سوموار تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر)میں 4ہلاکتوں سمیت1ہزار112مصدقہ کیسز، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں 45مصدقہ کیسز، تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت445مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ہانگ کانگ ایس اے آر میں 1ہزار67مریضوں،مکاؤ ایس اے آرمیں 45 جبکہ تائیوان میں 443مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں