چینی صدر

چینی صدر کا معیاری تدریسی مواد کی تیاری پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسکولوں میں تدریسی مواد کی تالیف ، تحقیق اور اشاعت میں پیپلز ایجوکیشن پریس سے کام کی اعلی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی معیار کے تدریسی مواد کی تیاری کے لئےکوششوں پر زور دیا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے پیپلز ایجوکیشن پریس کے کچھ ریٹائرڈ افراد کے خط کے جواب میں تعلیم کے ذریعے اچھائی کو فروغ دینے کے بنیادی کام میں پبلشنگ ہاس کے کام کی مرکزی اہمیت پر زور دیا۔

پیپلز ایجوکیشن پریس کے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر شی نے خط میں بنیادی تعلیم اور تعلیمی کتب کے لئے تدریسی مواد کی تالیف ، تحقیق اور اشاعت کے ذریعے گزشتہ 70 سالوں میں چین کے تعلیمی مقصد کے لئے اس ادارے کی شراکت کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں