چینی صدر کا سیلاب سے متاثرہ دور افتادہ پہاڑی گاؤں کا دورہ

بیجنگ (عکس آن لائن) رواں سال جولائی اور اگست میں ہونے والی بارشیں ،شمالی چین میں 100 سال سے زائد عرصے میں ہونے والی سب سے زیادہ بارشیں تھیں جن کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کا گاوں لونگ وانگ میاؤ ، جو بنیادی طور پر اناج کی پیداوار کا علاقہ ہے،یہاں اگست میں 70 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جس سے اس کے کھیتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ 7 ستمبر کو اس متاثرہ گاوں لونگ وانگ میاؤ میں ایک خاص مہمان کی آمد ہوئی ،یہ کوئی اور نہیں بلکہ چینی صدر شی جن پھنگ تھے۔

ایک ملک کے سپریم رہنما کی حیثیت سے شی جن پھنگ نے ہمیشہ قدرتی آفات کی صورتحال اور متاثرہ لوگوں کی زندگیوں کی بحالی پر توجہ دی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں سےقدرتی آفات کے اعدا و شمار اور معلومات ان کی میز پرموجود ہوتی ہیں۔ انہوں نے تمام سطحوں کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ افراد کو موسم سرما میں محفوظ مقام اور گرمائش کی سہولت میسر ہو اور علاقے کے متاثرہ طالب علم اسکول جا سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں