چین

چینی صدر کا “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کا لا ئحہ عمل پیش کر دیا گیا

بیجنگ (عکس آن لائن) تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں 140 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کا خاکہ تشکیل دیتے ہوئے کلیدی تقریر کی اور مخصوص ایکشن پلان کا اعلان کیا ۔

گزشتہ 10 سالوں میں 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، جس سے تقریباًایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، 3،000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے تشکیل دیے گئے ہیں، شراکت دار ممالک میں 420،000 ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، اور تقریبا 40 ملین افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے.

“بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کی دسویں سالگرہ کے موقع پر شی جن پھنگ نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کا خاکہ تشکیل دیا اور چین کے مخصوص ایکشن پلان کو آگے بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کیا، جسے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی منظم اپ گریڈنگ کہا جاتا ہے۔ایکشن پلان میں سہ جہتی رابطے کے نیٹ ورک کی تعمیر سبز، سائنسی اور صاف ترقی کی جستجو، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کی ترقی، عالمی جدیدکاری کے عمل کا فروغ اور پرامن ترقی، باہمی اشتراک اور تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی عالمی جدیدیت کی تکمیل شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں