چینی صدر شی جن پھنگ

چینی صدر شی کا متحرک سائبر اسپیس کی تعمیر کو فروغ دینے پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی تنظیم برائے عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے قیام کی مناسبت سے ایک تہنیتی خط بھیجا ہے ، جس میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی تنظیم کا قیام “انفارمیشن دور” کے ترقیاتی رجحان کی پیروی کرنے اور سائبر اسپیس میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کا ایک اہم اقدام ہے۔ امید ہے کہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس مکالمے اور تبادلے کے ذریعے مشاورت کو فروغ دے گی،

عملی تعاون کے ذریعے اشتراک کو فروغ دے گی، اور عالمی انٹرنیٹ کی ترقی اور نظم و نسق میں دانش اور طاقت کا حصہ ڈالے گی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر اسپیس کا تعلق بنی نوع انسان کی تقدیر سے ہے اور سائبر اسپیس کا مستقبل دنیا کے تمام ممالک کو مشترکہ طور پر تشکیل دینا چاہیے۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اسے مزید منصفانہ اور معقول، کھلے اور جامع، محفوظ، مستحکم اور متحرک سائبر اسپیس کی تعمیر کو فروغ دینے کے ایک اہم موقع کے طور پر لیا جائے، اور انٹرنیٹ سے دنیا بھر کے لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں