شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دروہ پاکستان کی تاریخیں طے کی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران متوقع ہے۔ اس حوالہ سے دونوں ممالک کے سفارتی حلقے مسلسل رابطے میں ہیں اور دورے کی حتمی تاریخوں کو طے کیا جارہا ہے۔

دفترخارجہ ذرائع کے مطابق چینی صدر کا دورہ پاکستان سی پیک منصوبہ کے حوالہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ پاکستان اور چین دونوں سی پیک کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور یہ گیم چینجر منصوبہ ہے۔ دفترخارجہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خود چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایاکاری میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے بھی چینی صدر کے رورہ پاکستان کے حوالہ سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور گزشتہ روز چینی سفیر نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی جس میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا۔ جبکہ سی پیک منصوبہ میں پیش رفت ، دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں