خلائی اسٹیشن

چین، شین زو -16 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق شین زو -16 انسان بردار خلائی جہاز مقررہ مدار تک پہنچ کر بیجنگ وقت کے مطابق منگل کی سہ پہر چار بجکر انتیس منٹ پر چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہو چکا ہے، اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے 6.5 گھنٹے لگے۔چینی میڈ یا کے مطا بق

منصوبے کے مطابق تین خلا باز شین زو -۱۶ انسان بردار خلائی جہاز سے نکل کر خلائی اسٹیشن میں داخل ہو چکے ہیں۔ شین زو-15کا عملہ شین زو -16کے خلابازوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں