سنکیانگ

چین، سنکیانگ میں خواتین کے لیے ترقی کا ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے، نمائندہ

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں، متعدد چینی سماجی تنظیموں نے ورچوئل اظہار خیال کیا ہے ، اور چین میں خواتین اور بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے تصور اور عملی اقدامات کو اجاگر کیا

چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا انٹرنیشنل ایکسچینج ایسوسی ایشن کے نمائندے نے سنکیانگ میں خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کی خواتین کے لیے ترقی کا ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ خواتین اقتصادی اور سماجی تعمیر میں شریک ہیں۔

علاوہ ازیں متعلقہ اداروں کی جانب سے خواتین اور بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں حاصل شدہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا جن میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران کھیلوں میں خواتین کے مساوی حقوق کا فروغ ، پسماندہ دیہی خاندانوں کے طلباء کے لیے تعلیمی امداد کے نظام کا قیام، ایتھوپیا اور نیپال جیسے ترقی پذیر ممالک میں بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی، بچوں کے خوراک کے حق کی ضمانت، خصوصی بچوں کے امدادی پروگرام سمیت مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں