توڑ پھوڑ کیس

چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ کیس میں مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ کیس میں مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔گرفتار وکلاء کو مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل سے پیش نہ کیا گیا ،

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اپریل تک توسیع کردی،ملزمان میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار تصدق حنیف، ممبر اسلام آباد بار کونسل نصیر کیانی اور وکیل حماد سعید ڈار بھی ملزمان میں شامل ہیں کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں