شیخ رشید

چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد(عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے،

نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا اور آئین جیتے گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے ہم پہلے دن سے بات کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا آئی ایم ایف کی چھٹی ہوگئی ہے، سکوک کے 2ارب روپے کے بانڈ روک دیے گئے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ ساری رات چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں، لیکن چیف جسٹس پاکستان بھی فتح خان بندیال کا بیٹا ہے، تن کے رکھ دے گا،ان کا کہنا تھا کہ ججز نے آئین کی پاسداری کرنی ہے، قوم سرخرو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں