قصور

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹراقبال جاوید کا کارڈیک سینٹر اور ویکسی نیشن سینٹر چونیاں کا دورہ

قصور(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹراقبال جاوید کا کارڈیک سینٹر اور ویکسی نیشن سینٹر چونیاں کا دورہ‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اورکورونا ویکسی نیشن سینٹر پر شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

سی ای اوہیلتھ نے کارڈیک سینٹر دورہ کے موقع پر مختلف شعبوں کی کارکردگی کو چیک کیا اور ڈاکٹر ز و عملے کو کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے ہسپتال آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول چونیاں میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، صفائی ستھرائی اور کرونا سے بچاﺅ کیلئے ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور تمام سہولیات کو چیک کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں