چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد عکس آن لائن)چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے مطالبے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبر استعفے نہیں دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں