صادق سنجرانی

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ،پارلیمانی امور اور اہم قومی معاملات پر گفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور اور اہم قومی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دونوں ایوانوں کے مابین آئین سازی اور انتظامی امور پر مثالی تعاون موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی کو مزید موثر بنانے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت اور فعال ر بط کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کرونا وباء کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں ایوانوں کی موثر حکمت عملی کے باعث کرونا وبائی مشکلات کے باوجود ضروری قانون سازی میں تعطل نہیں آیا۔

انہوںنے کہاکہ دونوں ایوانوں کی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ اور ملازمین کے تحفظ کیلئے مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بروقت حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے باعث پارلیمنٹ میں کرونا و باء پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی اور انتظامی امور میں مثالی تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں