راجا ریاض

چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں راجا ریاض

فیصل آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کش حملہ کرکے پارٹی تباہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ اسمبلیاں نہ توڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہماری بات مانی ہوتی تو آج پی ٹی آئی کا یہ حال نہ ہوتا۔

میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض نے کہا کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف جو کچھ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں