نعیم پنجوتھا

چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف نہ دینا، درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے، نعیم پنجوتھا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو انصاف نہ دینا، درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جج ابوالحسنات ذوالقرنین ریمانڈ دینے آگئے تاہم چھٹی پر چلے گئے۔نعیم پنجوتھا کے مطابق سپریم کورٹ سے استدعا ہے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے بتایا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں کر رہے ہیں۔نعیم پنجوتھا نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک جانے، کسی ڈیل یا سمجھوتے کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں