محمد حفیظ

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں، محمد حفیظ

لاہور(عکس آن لائن) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں۔ ایک انٹرویومیں محمد حفیظ نے کہا کہ آج تک پاکستان کے ڈریسنگ روم میں سیاست نہیں دیکھی۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سلیکشن کے تحت ہوتا ہے۔

محمد حفیظ نے ککا کہ چیئرمین پی سی بی کا چناؤ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سیاسی بنیادوں پر آتا ہے، سیاسی طور پر آنے والے چیئرمین کو کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہوتی۔محمد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم کے ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں