چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید ہوئے ۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لواحقین کےلئے صبر وجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

چیئرمین سینیٹ کاکہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں