محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کا جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان پر اظہارافسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جاپان کے کونسلر ہاؤس کے صدر مسٹر ہیدیسا اوٹسوجی کو دوست ملک جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کے لئے خط لکھا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنی اور سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے اس سانحہ میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ جاپان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں صبر اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس قدرتی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام اور حکومت جاپانی عوام کی مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا۔چیئرمین سینیٹ نے جاپان کو عظیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں