محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

منگل کو سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر فوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان ہاؤسنگ سکیموں کی وجہ سے وہاں پر گھر تعمیر کرنے والے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سی ڈی اے کو اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر غور کیا جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ وزراء کی غیر حاضری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کو موجود ہونا چاہیے جس پر چیئرمین نے سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم کو خط لکھیں کہ تمام متعلقہ وزرا وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں