انگورکی کاشت

چکنی زمین انگورکی کاشت کیلئے بے حدموزوں ہے،ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ انگورتمام پھلوں میں ایک منفر دحیثیت کا حامل ہے انگورمیں انسانی صحت کیلئے موزوں کیمیکلز کی مقدار باقی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے یہ سخت سردسخت گرم اور مرطوب آب و ہوا والے موسم کے علاوہ دنیاکے تمام حصوں میں کاشت ہوتاہےانگورہلکی زمین سے لیکرچکنی زمین انگورکی کاشت کیلئے بے حدموزوں ہے جب انگورکا پودا ریتلی اورکنکری زمین پر کاشت کیاجائے تو اسے پت جھڑ والے پودوں کی طرح کھاد دینے کیلئے خاص خیال رکھاجائے۔

انہوں نےاے پی پیکو بتایا کہ پتھری زمین میں کاشت شدہ انگور کا پھل چکنی زمینوں کی نسبت جلد پک کر تیار ہوجاتاہےانگورکی کاشت مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہےاپریل کے مہینے میں پلاسٹک کی تھیلی والی مادے منتقل کئے جاسکتے ہیں جب پودے لگ جائیں تو سمنٹ کے ساڑھے 7فٹ لمبے پلرکو ڈیڑھ فٹ زمین میں اورباقی6فٹ زمین سے باہررکھیں ایک پودا چھوڑ کر پلرلگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں