چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا، وجاہت حسین پارٹی کے صدر مقرر

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا ۔ مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ میں(ق)لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے بعد چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔اجلاس میں دونوں عہدوں پر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔ مشاورتی اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان ،سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماوں نے شرکت کی جبکہ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرنے بھی شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں