چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت نے سیاسی صورتحال پر خاندانی اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا

لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے، میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی،مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے، نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے، ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے، غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا انتہائی غیرمناسب ہے،مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں ایسی بے بنیادخبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

منگل کو اپنے بیان میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ(ق)چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام فیصلے میری مشاورت سے ہوئے ہیں،تمام فیصلوں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے،ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں،پارٹی یا گھر میںتمام فیصلے میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں،میں وضاحت پر یقین نہیں رکھتا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے،نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ پیسے کے لین دین کا لفظ کا استعمال نہیں ہوناچاہیے،خاص طور پر پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات پسند نہیں کرتے،نوجوانوں پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے،غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کروانا نہایت نامناسب عمل ہے جبکہ حقائق کو جوڑتوڑ کر پیش کرنا یا کروانا بھی نامناسب عمل ہے،مجھے بتایا گیا کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ہمارا خاندان پچاس سال سے پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے،اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ تمام فیصلے میری رضامندی سے کیے جاتے ہیں،اختلافات کا پروپیگنڈا کرکے جو سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ انہیں مایوسی ہوگی،کسی ایشو پر رائے کو فیصلہ سمجھ کر پروپیگنڈا نہیںکرنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں