گندم

چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں گندم کی فصل کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں، ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن):چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں گندم کی فصل کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں جبکہ 80فیصد کھیتوں میں جڑی بوٹیوں سے نقصان کی معاشی حد میں اضافہ تشویشناک صورت اختیار کر گیاہے لہذاکاشتکار وں کو فوری کیمیائی زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائی جاسکے۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ گندم کی چوڑے پتوں والی جڑ ی بوٹیوں میں باتھو پوہلیپیازی جنگلی پالکجنگلی مٹر ھالوں ریواڑیسینجی کرنڈ شاہترہکاشنیمینا لیہلی بلی بوٹی پیازیلیہہ اونٹ چرا اور درانک وغیرہ جبکہ باریک یانوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں دمبی سٹی جنگلی جئی جنگلی سوانک اور گھاس وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں