ہائی وے پولیس

چونیاں ہائی وے پولیس نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی، طلائی زیورات، نقدی اور کپڑے مسافر کے حوالے کر دئیے

چونیاں(نامہ نگار) ہائی وے پولیس نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی بیگ میں سے ملے طلائی زیورات، نقدی اور کپڑے مسافر کے حوالے کر دئیے مسافر بلال احمد نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں

تفصیلات کے مطابق چونیاں کی نواحی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ملک محبوب بیڈ وال چوکی کے اہلکار کاشف، اظہر اور دیگر گشت پر تھے کہ سڑک پر گرا نامعلوم بیگ ملا چوکی انچارج محمد ارشاد نے میڈیا کو مزید بتایا کہ بیگ کھولنے پر معلوم ہوا اس میں کسی فیملی کے طلائی زیورات، نقدی اور کپڑے ہیں تو ہماری پٹرولنگ ٹیم نے بیگ کے مالک کو تلاش کرنے کیلئے مختلف علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو فون پر اطلاع دی، قریبی گاوں کی مساجد میں اعلانات کروائیے تو شام کو بیگ کا مالک کاندو رنگڑ کا رہائشی بلال احمد بیگ لینے کیلئے چوکی پہنچ گیا مذکورہ بلال سے بیگ میں موجود سامان کی معلومات لے کر اس کے حوالے کر دیا گیا۔

بیگ ملنے پر بلال احمد نے کہا کہ میں فیملی کے ساتھ کاندو رنگڑ سے چونیاں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے بیگ گر گیا جو پنجاب ہائی وے پولیس نے میرے سپرد کر دیا ہے۔ بیگ واپسی ملنے پر مالک بلال احمد نے پولیس چوکی کے تمام اہکاروں کو ڈھیروں دعائیں دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں