اسسٹنٹ کمشنر

چونیاں: اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا سبزی منڈی چونیاں کا اچانک دورہ

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا سبزی منڈی چونیاں کا اچانک دورہ نیلامی کے عمل کی چیکنگ اور صفائی ستھرائی کے معیار کو دیکھا

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا سبزی منڈی چونیاں کا صبح اچانک دورہ کیا انہوں نے مختلف آڑھتوں پر جا کر بولی کے عمل کا جائزہ لیا جس میں گوبھی، ٹماٹر، مٹر، گاجر، مونگرے، آلو،پیاز فروٹ میں سیب، انار، کینو اور کیلا شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا آلو 30, پیاز 30, ٹماٹر 28, ادرک 240, 260، لہسن چائینہ 150, بھنڈی 175, شلجم 15, شملہ40, سبزمرچ 72, گوبھی15, بند گوبھی15 اور گاجر 20، سیب 100,130, کیلا90, انار بدانہ410, انار قندھاری215 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جائے زائد قیمت پر سبزیوں اور فروٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

پہلے کی طرح بھاری جرمانہ یا مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی ملازمین رانا اعجاز، رانا مبشر، جنید غوری اور تمام تحصیل کے پرائس کنٹرول آفسران مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا آئیندہ بھی امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا بنیادی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں