وزیرداخلہ

چول چوہدری اورپاگل خان کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی،وزیرداخلہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ عمران خان اور پرویزالہی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ چول چوہدری اورپاگل خان کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے، ان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں