مریم اورنگزیب

چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے’مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ،چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،کرائے کے ترجمان آج کل اخلاقیات دوستی کی بات کرتے ہے،انکو پتا ہوتا ہے کہ کب سٹیٹ بنک جیسے اداروں کو گروی رکھنا ہوتا ہے،سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے۔ مےڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جیل میں اپنی میڈیکل رپورٹس ہی نہیں دی جاتی،

ایک مہینے پہلے ٹیسٹ ہوئے اور ابھی تک انکی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی،شہباز شریف کے خلاف جب کوئی کرپشن نہیں ملی تو میڈیکل رپورٹ چھپا لی،یہ وہ چور ہیں جو چوری کر ہے ہیں،جو خود چور ہیں وہ مہنگائی کو 3 سے 16 فیصد پر لے گئے،گیس کی قیمت پر 800 سے 1400 تک لے گئے،14 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے کر ریکارڈ بنا لیا،چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے۔انہوںنے کہاکہ کاغذلہرانے والا ٹائوٹ وفاق میں نہیں جا سکتا، دوسروں پر الزام لگاتا ہے ۔سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے۔22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف غلام بنانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں