کنگن پور

چور بے لگام کنگن پور و گرد نواح میں چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا

کنگن پور(نمائندہ عکس آن لائن)چور بے لگام کنگن پور و گرد نواح میں چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

تفصیل کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاوں موکل میں چور ثمامہ شاپنگ سینٹردکان کی بیک سائیڈ کی دیوار توڑ کر دو لا کھ کا سامان لے کر فرار ہو گئے دکان کے مالک عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ دو سال کے دوران میری دکان کی تیسری بار چوری ہو چکی ہے لیکن پولیس چوروں کو ڈھونڈنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے عطاءالرحمان نے ڈی پی او قصور سے اپنے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں