چوہدری پرویزالہی

چودھری پرویزالٰہی کو میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا،چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بہتر ہونے پر ان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔بتایاگیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو کیمپ جیل میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پرانہیں سخت سکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا۔

چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بہن اطلاع ملنے پران سے ملاقات کے لیے ہسپتال آئیں تاہم پولیس کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی گئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی ای سی جی اورایکو کارڈیو کی گئی۔اور ان کے ٹیسٹ نارمل آئے جس کے بعد ان کو دوبارہ کیمپ جیل منتقل کردیا گیا۔ قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور سمیت دیگر افسران اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں موجود رہی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں